یمن،عدن،17فروری(ایجنسی) یمن کے جنوبی بندرگاہی شہر عدن میں ایک خود کش بمبار کی کارروائی میں کم از کم چودہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق خود کش بمبار فوجی وردی میں ملبوس تھا اور اس نے فوجیوں میں پہنچ
کر اپنی بارودی جیکٹ اڑا دی۔ عسکریت پسند تنظیم 146اسلامک اسٹیٹ145 نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حملے کے وقت سوڈانی فوج کی زیر نگرانی یمنی فوجیوں کا تربیتی سیشن جاری تھا۔ یمن کے اِس دوسرے بڑے شہر میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی صدر منصور ہادی کی حکومت قائم ہے۔